ملک میں کورونا سے مزید 6 اموات، ہلاکتیں 113 ہوگئیں، مجموعی کیسز 6246 تک جا پہنچے


پاکستان میں کورونا وائرس سے آج اب تک مزید 6 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد  113 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 6246 تک پہنچ گئی۔

ملک میں ہونے والی 113 ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ 41 ہلاکتیں سندھ میں ہوئی ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 38، پنجاب میں 28 ، بلوچستان میں 2، گلگت 3 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوچکی ہے۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج بروز بدھ اب تک ملک میں کورونا کے مزید 262کیسز سامنے آئے ہیں اور 6 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔

آج اب تک سندھ میں 150 کیسز 6 ہلاکتیں، پنجاب 71،  بلوچستان 29، اسلام آباد 9 اور آزاد کشمیر سے 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سندھ

سندھ میں آج کورونا وائرس کے مزید 150 کیسز سامنے آئے اور 6 ہلاکتیں بھی ہوئیں جس کی تصدیق صوبائی ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کی۔

مرتضیٰ وہاب کے مطابق صوبے میں نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 1668 ہوگئی ہے اور ہلاکتیں 41 ہوگئی ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں مزید 133 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 560 ہوگئی ہے۔

SenatorMurtaza Wahab@murtazawahab1

The following information is relevant to assess the situation of in Sindh as of 15th April at 8 AM:

Total Tests 16026
Positive Cases 1668 (today 150)
Recovered Cases 560
Deaths 41

In the last 24 hours, 133 people have recovered from corona in Sindh

203 people are talking about this

پنجاب

پنجاب میں آج اب تک کورونا وائرس کے مزید 71 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 3016 ہوگئی ہے جب کہ ہلاکتیں 28 ہوئیں۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ  701 زائرین، 1091 تبلیغی ارکان، 91 قیدی اور 1133 عام شہری کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ اب تک صوبے میں کورونا سے 508 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

صوبے میں ہونے والی 28 ہلاکتوں میں سے لاہور میں 12، راولپنڈی 7، ملتان 3، رحیم یار خان 2، بہاولپور، جہلم، فیصل آباد اور گجرات میں ایک ایک ہلاکت ہوئی ہے۔

بلوچستان

بلوچستان میں آج مزید 29 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 277 ہوگئی جب کہ صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 2 ہے۔

صوبائی ترجمان لیاقت شاہوانی نے کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آج رپورٹ ہونے والے کیسز مقامی طورپر متاثرہ افراد کے ہیں۔

لیاقت شاہوانی نے بتایا کہ بلوچستان میں کورونا کے 137 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

Liaquat Shahwani@LiaquatShahwani

بلوچستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 277 ہوگئی۔
مقامی سطح پر کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 129 ہوگئی۔
ابتک 137 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں

See Liaquat Shahwani’s other Tweets

بلوچستان کی رپورٹس میں تضاد

دوسری جانب کورونا وائرس کے مریضو ں کی تعداد کے حوالے سے ترجمان حکومت بلوچستان ،محکمہ صحت اور وفاقی حکومت کی رپورٹس میں تضاد نظر آنے لگا ہے جس سے صحافی پریشان ہیں کہ کس رپورٹ پر یقین کریں اور کس پر نہیں۔

محکمہ صحت اور ترجمان حکومت بلوچستان کی رپورٹس میں پچھلے کئی روز سے صوبے میں کورونا سے صرف ایک موت بتائی جارہی ہے جب کہ وفاقی حکومت کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم 2 اموات بتا رہا ہے۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 9 کیسز سامنے آئے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسلام آباد میں نئے کیسز کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 140 ہوگئی ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں اب تک کورونا سے صرف ایک مریض کا انتقال ہوا ہے۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر سے آج اب تک کورونا کے مزید 3 کیسز سامنے آئے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔

پورٹل کے مطابق علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد 46 ہوگئی ہے تاہم اب تک کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے 24 مارچ سے تین ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن ہے۔

خیبرپختونخوا

خیبرپختونخوا میں منگل کو 65 نئے کیسز اور تین اموات سامنے آئیں جس کے بعد کل ہلاکتوں کی تعداد 38 ہوگئی جب کیسز کی مجموعی تعداد 865 ہوگئی۔

Taimur Khan Jhagra

@Jhagra

Pakhtunkhwa , April 14, 2020.

– 865 total cases (797 within KP, 65 new)
– 38 deaths (37 within KP, 3 new)
– 178 confirmed recoveries

Again, any minor discrepancies are due to synchronisation of data between different scorecards.

View image on Twitter
79 people are talking about this

صوبائی وزیر صحت نے بتایا کہ صوبے میں مزید 25 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جس کے بعد مہلک وائرس سے جنگ جیتنے والے افراد کی تعداد 178 ہوچکی ہے۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں منگل کو کورونا کا ایک کیس رپورٹ ہوا جس کے بعد علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد 234 ہو گئی۔

Health Department Gilgit-Baltistan@HealthDeptGB

District wise cases of in Gilgit-Baltistan
14-04-2020

View image on Twitter
See Health Department Gilgit-Baltistan’s other Tweets

گلگت میں مہلک وائرس سے متاثرہ 175 مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں جب کہ 3 افراد وفات پاچکے ہیں۔

خیال رہےکہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں میں وائرس کی تشخیص کرنے والے ڈاکٹر اسامہ بھی شامل ہیں۔

ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں 30 اپریل تک توسیع

وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے بعد ملک بھر میں نافذ جزوی لاک ڈاؤن میں مزید 2 ہفتے کی توسیع کا اعلان کردیا۔

تاہم تعمیراتی صنعت کے ساتھ کیمیکلز مینوفیکچرنگ پلانٹس، ای کامرس، پیپر، سیمنٹ، فرٹیلائزرز، مائنز، منرلز، لانڈری ، ڈرائی کلیننگ اور دیگر انڈسٹریز کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں۔۔

سندھ میں کونسا کاروبار کتنی دیر تک کھولنے کی اجازت ہوگی؟

محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفیکیشن کے تحت 15 اپریل سے لاک ڈاؤن میں مختلف شعبہ جات سے منسلک افراد کو کاروبار کھولنے کی اجازت ہوگی۔ مزید پڑھیں۔۔

مساجد میں لاک ڈاؤن نہیں ہوگا: مفتی منیب

 چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ مساجد میں لاک ڈاؤن نہیں ہوگا، نماز تراویح و اعتکاف جاری رہے گا۔ مزید پڑھیں۔۔

تراویح، اعتکاف،نماز جمعہ کا فیصلہ 18 اپریل کو ہوگا: وزیر مذہبی امور

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ تراویح، اعتکاف اور نماز جمعہ سے متعلق فیصلہ 18 اپریل کو ہوگا لہٰذا انفرادی اور مقامی فیصلوں سے اجتناب کرکے اتحاد کی فضا کو فروغ دیا جائے۔ مزید پڑھیں۔۔

سرحدیں مزید 2 ہفتے بند رکھنے کا فیصلہ

وزارت داخلہ نےکورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر تمام سرحدیں مزید 2 ہفتے تک بند رکھنے کا اعلان کردیا۔ مزید پڑھیں۔۔

ٹرین سروس رمضان تک معطل رکھنے کا فیصلہ

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر ٹرین سروس رمضان تک معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں۔۔

پروازوں پر عائد پابندی میں 21 اپریل تک توسیع

حکومت نے اندرونِ ملک اور بین الاقوامی پروازوں پر عائد پابندی میں 21 اپریل تک توسیع کردی ہے۔

ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پابندی میں توسیع کا نوٹم جاری کردیا ہے۔ مزید پڑھیں۔۔

25 اپریل تک تعداد 50 ہزار تک پہنچنے کا خدشہ

حکومت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے قومی ایکشن پلان کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی ہے جس میں 25 اپریل تک کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 50 ہزار تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں رواں ماہ کے اختتام تک متوقع کیسز سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔

حکومت نے عام،سنگین اورتشویشناک کیسز کی متوقع تعداد سےبھی سپریم کورٹ کو آگاہ کر دیا ہے۔ مزید پڑھیں۔۔

کورونا سے مرنے والوں کی تدفین کیلیے گائیڈ لائنز

عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کے باعث مرنے والوں کی تدفین کے لیے گائیڈ لائنز جاری کر دیں جس میں کہا گیا ہےکہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تدفین میں احتیاط انتہائی ضروری ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں