پاکستان میں کورونا کے باعث مزید 5 افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ 513 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 24 ہزار 857 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 513 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا سے مزید 5 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 6340 ہو گئی ہے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 98 ہزار25 ہوگئی ہے جس میں سے فعال کیسز 9 ہزار 132 ہیں۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا ٹیسٹوں کی مجموعی تعداد 27 لاکھ 32 ہزار 325 ہے جب کہ اب تک 2 لاکھ 82 ہزار553 افراد کورونا کوشکست دے کر صحت یاب ہو چکے ہیں۔