ملک میں سونے کی قیمت میں کمی اور ڈالر کی قدر میں اضافہ


ملک میں سونے کی قیمت میں کمی اور ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت300 روپے کم ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 10 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے کم ہوکر94ہزار736 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 16 ڈالر کم ہوکر 1824 ڈالر فی اونس ہے۔

ادھر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں آج 33 پیسے اضافہ ہوا ہے، ایک ڈالر کاروبار کے اختتام پر 160 روپے 47 پیسے کا رہا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 20 پیسے بڑھ کر 160 روپے 70 پیسے ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں