ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ


ملک میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے اور آج بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 1400 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 14 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 98080 ہوگئی ہے۔

عالمی صرافہ بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 31 ڈالر اضافے کے بعد 1915 ڈالر ہوگئی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں