ملک میں گزشتہ روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج فی تولہ سونا مہنگا ہوگیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو سونے کی قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 67 ہزار 700 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 1115 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 29 ہزار 510 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت 13 ڈالر اضافے کے ساتھ 2 ہزار 565 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 500 روپے کی کمی آئی تھی۔