ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6244 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 293261 تک جاپہنچی ہے۔
اب تک پنجاب میں 2188، سندھ میں 2367 اور خیبر پختونخوا میں 1248 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 175، بلوچستان میں 141، گلگت بلتستان میں 64 اور آزاد کشمیر میں 61 افراد کا انتقال ہوا ہے۔
آج کے کیسز کی صورت حال
ملک میں آج بروز پیر اب تک کورونا سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی تاہم 111 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جن میں پنجاب سے 55 کیسز، گلگت 25 کیسز، اسلام آباد 22 کیسز اور آزاد کشمیر سے 9 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
پنجاب
پنجاب سے آج کورونا کے مزید 55 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کی گئی ہے۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 96233 اور ہلاکتیں 2188 ہو گئی ہیں۔
صوبے میں اب تک کورونا کے 91161 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان سے آج کورونا کے مزید 25 کیسز سامنے آئے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق گلگت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 2682 اور اموات کی تعداد 64 ہو گئی ہے جب کہ 2276 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 22 کیسز پورٹ ہوئے ہیں جس کی تصدیق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کی گئی ہے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کیسز کی مجموعی تعداد 15515 ہو گئی ہے جب کہ اب تک کورونا سے 175 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت میں کورونا سے متاثرہ 14621 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔
آزاد کشمیر
آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 9 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد وادی میں مریضوں کی مجموعی تعداد 2254ہو گئی ہے جب کہ اب تک کورونا وائرس کے باعث 61 اموات ہو چکی ہیں۔
آزاد کشمیر میں اب تک 2070 مریض کورونا سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔
سندھ
سندھ میں اتوار کے روز کورونا کے باعث مزید 9 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 2367 ہوگئی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان مہلک وائرس کے مزید 319 کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 128284 ہوگئی۔
صوبے میں اب تک 121915 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
بلوچستان
اتوار کو بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 20 کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 12527 ہے جب کہ وائرس کے باعث اب تک 141 اموات ریکارڈ کی جاچکی ہیں۔
صوبے میں اب تک سے 11333 مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔
خیبر پختونخوا
خیبر پختونخوا میں بھی اتوار کو کورونا وائرس کے مزید 46 کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 35766 ہوگئی۔
صوبے میں اتوار کو مہلک وائرس سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی تو اب تک مجموعی طور پر ہلاک افراد کی تعداد 1248 ہے۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق کے پی میں اب تک 33403 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔