ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 8 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 5599 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 265083 تک جاپہنچی ہے۔
اب تک پنجاب میں 2083 ، سندھ میں 1993 اور خیبر پختونخوا میں 1142 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 159 ، بلوچستان میں 132، آزاد کشمیر میں 47 اور گلگت بلتستان میں 43 افراد کا انتقال ہوا ہے۔
آج کے کیسز کی صورت حال
آج بروز پیر ملک بھر سے اب تک کورونا کے مزید 490 کیسز اور 8 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں پنجاب سے 398 کیسز 4 ہلاکتیں، اسلام آباد 23 کیسز 2 ہلاکتیں، گلگت 42 کیسز 2 ہلاکتیں اور آزاد کشمیر سے 27 کیسز سامنے آئے ہیں۔
پنجاب
پنجاب سے آج کورونا کے 398 کیسز اور 4 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی کُل تعداد 90191 اور ہلاکتیں 2083 ہو چکی ہیں۔
صوبے میں اب تک کورونا کے 65689 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 23 کیسز اور 2 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔
پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 14599 اور ہلاکتیں 159 ہو گئی ہیں۔
اس کے علاوہ شہر میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 11917 ہوگئی ہے۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان سے آج کورونا کے مزید 42 کیسز اور 2 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔
پورٹل کے مطابق گلگت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 1849ہوگئی ہے جب کہ وہاں اموات کی تعداد 43 ہے۔
گلگت میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1472 ہے۔
آزاد کشمیر
آزاد کشمیر سے بھی آج کورونا کے مزید 27 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
آزاد کشمیر میں اب تک مجموعی طور پر 1915افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ وہاں اموات کی تعداد 47 ہوگئی ہے۔
آزاد کشمیر میں اب تک کورونا سے 1201 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔
سندھ
اتوار کو سندھ میں بھی کورونا کے باعث مزید 19 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1993 ہوگئی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 889 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں مصدقہ کیسز کی تعداد 113007 ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ صوبے میں اب تک 92037 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
بلوچستان
اتوار کو بلوچستان میں کورونا سے مزید ایک شخص انتقال کرگیا جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 132 ہوگئی۔
محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 12 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 11436 ہوگئی۔
اس کے علاوہ بلوچستان میں اب تک کورونا سے 8688 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔
خیبرپختونخوا
اتوار کو خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث مزید 3 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1142 ہوگئی۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے پشاور میں 2 اور سوات میں ایک شخص انتقال کرگیا۔
صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان مزید 196 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 32086 تک جا پہنچی ہے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق اب تک صوبے میں 25006 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔