ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 24 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 3755 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 188926 تک پہنچ گئی ہے۔
اب تک پنجاب میں کورونا سے 1516 اور سندھ میں 1124 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 855 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
اس کے علاوہ بلوچستان میں 106، اسلام آباد میں 108 ، گلگت بلتستان میں 23 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 23 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
آج کے کیسز کی صورت حال
آج بروز بدھ اب تک ملک بھر سے کورونا کے مزید 1515 کیسز اور 24 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن میں پنجاب سے 1228 کیسز 21 ہلاکتیں، اسلام آباد 264 کیسز 2 ہلاکتیں اور آزاد کشمیر سے 23 کیسز اور ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔
پنجاب
پنجاب سے آج کورونا کے مزید 1515 کیسز اور 21 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے نے کی۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 69536 اور اموت 1516 تک جا پہنچی ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں اب تک کورونا سے 19935 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 264 کیسز اور 2 اموات سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔
پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 11483 اور اموات 108 ہو چکی ہیں۔
اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 5012 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
آزاد کشمیر
آزاد کشمیر سے بھی آج کورونا کے مزید 23 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہے۔
پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 892 اور اموات کی تعداد 23 ہو گئی ہیں۔
سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے متاثرہ 366 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
سندھ
سندھ سے منگل کو کورونا کے مزید 1564 کیسز اور 21 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے کی۔
سندھ میں نئے کیسز کے بعد کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 72656 اور ہلاکتیں 1124 ہوگئی ہیں۔
خیبرپختونخوا
خیبر پختونخوا میں منگل کو کورونا وائرس سے مزید 12 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 855 ہوگئی۔
صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 755 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 23388 تک پہنچ گئی ہے۔
اب تک 9385 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا کے باعث مزید 2 افراد جان کی بازی ہارگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 106ہوگئی۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 47 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے صوبے میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی 9634 ہوگئی۔
کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 3694 ہے۔
گلگت بلتستان
منگل کو گلگت بلتستان سے کورونا کے مزید 49 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی۔
گلگت میں کورونا کے کیسز کی مجموعی تعداد 1337 ہوگئی ہے جب کہ اموات کی تعداد 23 ہے۔
علاقے میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 961 ہوگئی ہے۔