ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6201 ہو گئی جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 290445 تک جاپہنچی ہے۔
اب تک پنجاب میں 2186 ، سندھ میں 2336 اور خیبر پختونخوا میں 1242 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 175، بلوچستان میں 139، گلگت بلتستان میں 62 اور آزاد کشمیر میں 61 افراد کا انتقال ہوا ہے۔
آج کے کیسز کی صورت حال
آج بروز بدھ ملک بھر سب سے اب تک کورونا کے مزید 231 کیسز اور تین ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں پنجاب سے 131کیسز ایک ہلاکت، گلگت 27 کیسز ایک ہلاکت، اسلام آباد 11 کیسز، آزاد کشمیر 13 کیسز اور بلوچستان سے 49 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے۔
پنجاب
پنجاب سے آج کورونا کے 131کیسز اور ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے جس کی تصدیق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کی گئی ہے۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 95742 اور ہلاکتیں 2186 ہو گئی ہیں۔
صوبے میں اب تک کورونا کے 90150 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔
بلوچستان
بلوچستان سے آج کورونا وائرس کے 49 کیسز اور ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہے۔
پورٹل کےمطابق صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 12370 ہوگئی ہے جب کہ کورونا وائرس کے باعث اب تک 139 اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں اور اب تک مہلک وائرس سے 11241 مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان سے آج کورونا کے مزید 27 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق گلگت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 2565 اور اموات کی تعداد 62 ہو گئی ہے جب کہ 2194 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید11 کیسز ارپورٹ ہوئے ہیں جس کی تصدیق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کی گئی ہے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کیسز کی مجموعی تعداد 15412ہو گئی ہے جب کہ اب تک کورونا سے 175 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت میں کورونا سے متاثرہ 13612 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔
آزاد کشمیر
آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید13 کیسز سامنے آئی ہے جس کے بعد وادی میں مریضوں کی مجموعی تعداد 2212 ہو گئی ہے جب کہ اب تک کورونا وائرس کے باعث 61 اموات ہو چکی ہیں۔
آزاد کشمیر میں اب تک 2043 مریض کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔
خیبر پختونخوا
منگل کو خیبر پختونخوا میں کورونا کے 64 کیسز اور 3 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1242 ہوگئی ہے۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 64 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 35401 تک جا پہنچی۔
کے پی میں اب تک 32647 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔