ملک میں آج اب تک کورونا سے ایک ہلاکت، 96 نئے کیسز رپورٹ


ملک میں آج اب تک کورونا سے ایک ہلاکت ہوئی ہے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6209 ہو گئی جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 290958 تک جاپہنچی ہے۔

اب تک پنجاب میں 2186 ، سندھ میں 2343 اور خیبر پختونخوا میں 1242 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 175، بلوچستان میں 139، گلگت بلتستان میں 63 اور آزاد کشمیر میں 61 افراد کا انتقال ہوا ہے۔

کُل ٹیسٹ: 2363752
صحتیاب مریض: 
272804 (کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)

آج کے کیسز کی صورت حال

آج بروز جمعرات ملک بھر سے اب تک کورونا کے مزید 96 کیسز اور ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے جن میں پنجاب سے 58 کیسز، گلگت 18 کیسز ایک ہلاکت، اسلام آباد 13 کیسز اور آزاد کشمیر سے 7 کیسز سامنے آئے ہیں۔

پنجاب

پنجاب سے آج کورونا کے 58 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کی تصدیق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کی گئی ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 95800 اور ہلاکتیں 2186 ہو گئی ہیں۔

صوبے میں اب تک کورونا کے 90210 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان سے آج کورونا کے مزید 18 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گلگت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 2583  اور اموات کی تعداد 63 ہو گئی ہے جب کہ 2224 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 13 کیسز پورٹ ہوئے ہیں جس کی تصدیق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کی گئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کیسز کی مجموعی تعداد 15425 ہوگئی ہے جب کہ اب تک کورونا سے 175 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں کورونا سے متاثرہ 13863 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 7 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد وادی میں مریضوں کی مجموعی تعداد 2219 ہو گئی ہے جب کہ اب تک کورونا وائرس کے باعث 61 اموات ہو چکی ہیں۔

آزاد کشمیر میں اب تک 2057 مریض کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

سندھ

بدھ کو سندھ میں کورونا کے باعث مزید 7 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 2343 ہو چکی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 317 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 127060 ہوگئی ہے۔

صوبے میں اب تک 120493 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

بلوچستان

بلوچستان سے بدھ کو کورونا وائرس کے 82 کیسز اور ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔

صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 12403 ہوگئی ہے جب کہ کورونا وائرس کے باعث اب تک 139 اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں اور اب تک مہلک وائرس سے 11273 مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

خیبر پختونخوا

بدھ کو خیبر پختونخوا میں کورونا کے 67 کیسز اور کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی،صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1242 ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 67 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 35468 تک جا پہنچی۔

کے پی میں اب تک 32711 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں