ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر 2 مئی سے رمضان ریلیف پیکج کا آغاز ہوگا


اسلام آباد: ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر 2 مئی سے رمضان ریلیف پیکج کا آغاز ہوگا۔

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے اعلامیے کے مطابق رمضان ریلیف پیکج کے تحت 19 اشیائے خورد و نوش پر سبسڈی دی جائے گی، یوٹیلٹی اسٹورز میں آٹے پر 4 روپے فی کلو، چینی پر 5 روپے فی کلو، گھی پر 15 روپے اور آئل پر 10 روپے فی کلو سبسڈی دی جائے گی۔

اعلامیے میں بتایا گیاہےکہ دال چناپر 20، دال مونگ پر 15 ، دال ماش پر 10، سفید چنے پر25، بیسن پر 20، کھجور پر 30، باسمتی چاول پر 15 جب کہ سیلا اور ٹوٹا چاول پر بھی 15 روپے فی کلو سبسڈی دی جائے گی۔

مشروبات کی 1500 ملی لیٹر بوتل پر15 روپے اور 800 ملی لیٹر بوتل پر10 روپے سبسڈی دی جائے گی جب کہ چائے کی پتی پر فی کلو 50 روپے اور دودھ پر فی لیٹر 15 روپے سبسڈی دی جائے گی۔

اس کے علاوہ یوٹیلٹی اسٹورز میں تمام مصالحہ جات پر 10 فیصد تک سبسڈی دی جائے گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں