ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ

ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ


ملک بھر میں فی تولہ سونےکی قیمت ڈیرھ سو روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 14ہزار 450 روپے ہو گئی۔

اسی طرح 10گرام سونےکی قیمت میں بھی 128 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 10گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 83 ہزار 856 روپے ہو گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں فی تولہ 11 سو روپے اضافہ ہوگیا تھا، جس کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 3 سو روپے ہوگئی تھی۔

دس گرام سونا 9 سو 43 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 83 ہزار 728 روپے کا ہوگیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں