ملکی سالمیت، خودمختاری کے دفاع کیلئے بھرپور طریقے سے تیار ہیں، آرمی چیف

ملکی سالمیت، خودمختاری کے دفاع کیلئے بھرپور طریقے سے تیار ہیں، آرمی چیف


آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے رحیم یار خان کے قریب فیلڈ مشقوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پورا دن جوانوں کے ساتھ گزارا، اس دوران انہوں نے ٹینک، انفنٹری، آرٹلری ایئرڈیفنس اور اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل کا مشاہدہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ کور کمانڈر کراچی اور انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ’شمشیر صحرا‘ مشقوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد پیشہ ورانہ صلاحیت میں اضافہ اور مستقبل کے میدان جنگ کے چیلنجوں سے نمٹنے کی تیاری ہے۔

آرمی چیف نے ٹینک، انفنٹری، آرٹلری ایئرڈیفنس اور اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل کا مشاہدہ کیا۔

مشق میں پاک فضائیہ کے طیاروں نے بھی حصہ لیا، الیکٹرانک وارفیئرکی صلاحیتوں اور معلوماتی آپریشنز کو بھی شامل کیا گیا۔

آرمی چیف نے تربیتی معیارات، آپریشنل تیاریوں اور تمام رینک کے اعلیٰ حوصلے کی تعریف کی۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہاکہ مسلح افواج کو دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج قوم کی حمایت سے اپنے مادر وطن کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کا دفاع کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں