ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 17 ارب 30 کروڑ ڈالر ہوگئے :اسٹیٹ بینک


اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 48 لاکھ ڈالر اضافے سے 17 ارب 30 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اس کے اپنے ذخائر  8.54کروڑ ڈالر کم ہوکر 10.88ارب ڈالر ہیں جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 9 کروڑ ڈالر اضافے سے 6.41 ارب ڈالر ہیں۔

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم آیف)  سے ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ (آر ایف آئی) اسکیم کے تحت  1.39ارب ڈالر موصول ہوئے ہیں اور آئی ایم ایف سے ملنے والے ڈالر آئندہ ہفتے زرمبادلہ ذخائر کا حصہ بنیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے ایک ارب 39 کروڑ ڈالرز کے ریلیف پیکج کی منظوری دے تھی۔

 آئی ایم ایف اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ کورونا کے پاکستانی معیشت پر انتہائی اہم اثرات مرتب ہوئے ہیں اور حکومت پاکستان نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے تیزی سے اقدامات کیے، اس مقصد کے لیے معاشی پیکج کا بھی اعلان کیا گیا اور حکومت عوامی صحت پر اخراجات میں اضافہ کر رہی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں