لاہور: پولیس کو ملزم کی تشہیر کا شوق مہنگا پڑ گیا اور ملزم نے اہلکاروں کی درگت بنادی۔
پولیس کے مطابق لڑائی جھگڑے کا ملزم سعید حوالات میں بند تھا، اے ایس آئی نوید تصویر بنانے گیا تو ملزم نے سلاخوں سے ہاتھ بڑھا کر موبائل فون چھین کر اسے دبوچ لیا۔
ایس ایچ او زاہد نواز نے تھانیدار کو چھڑانے کے لیے حوالات کھلوائی تو ملزم ان کے بھی گلے پڑ گیا اور اس نے وردی پھاڑ ڈالی اور زخمی بھی کردیا۔
اسی دوران سنتری اور دیگر اہلکاروں نے ملزم کو قابو کیا، ایس ایچ او نے اپنی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔