ملائکہ اروڑا دبنگ 3 کا حصہ ہوں گی یانہیں؟


ممبئی: 

بالی ووڈ کی منی ملائکہ اروڑا نے ’’دبنگ 3‘‘ کا حصہ ہونے پر خاموشی توڑدی۔

بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی دبنگ سیریز کی تیسری فلم ’’دبنگ3‘‘ کا انتظار شائقین بے چینی سے کررہے ہیں۔ فلم سیریز کے پہلے حصے ’دبنگ‘ میں ملائکہ اروڑا نے ’’منی بدنام ہوئی‘‘ آئٹم سانگ پر ڈانس کرکے فلم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ فلم کے دوسرے حصے میں ملائکہ کی جگہ کرینہ کپور کو شامل کیا گیا۔

تاہم فلم کے تیسرے حصے کے بارے میں کہا جارہا تھا کہ اس بار ایک بار پھر ملائکہ اروڑا فلم میں جلوے دکھائیں گی۔ ملائکہ نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ’’دبنگ 3‘‘ کا حصہ ہونے کی تردید کردی ہے۔

ملائکہ اروڑا نے کہا کہ پروجیکٹ دبنگ سے جڑے بیشتر افراد آگے بڑھ چکے ہیں اس کے ساتھ ہی انہوں نے ’’دبنگ3‘‘ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ دبنگ سیریز کی تیسری فلم کے پروڈیوسر بھی ارباز خان ہی ہوں گے تاہم اس بار فلم کی ہدایات پربھو دیوا دیں گے۔ فلم رواں سال کے آخر میں ریلیز کی جائےگی


اپنا تبصرہ لکھیں