رواں مالی سال کا مقررہ ٹیکس ہدف حاصل کرنے کے لیے وفاقی ریونیو بورڈ (ایف بی آر) کا ریفارمز ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا گیا۔
چیئرمین ایف بی آر نے ریونیو موبلائزیشن کے لیے 32 رکنی ریفارمز ورکنگ گروپ تشکیل دے کر نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ورکنگ گروپ ٹیکس ایڈمنسٹریشن کی کلیدی اصلاحات پر غور کرے گا۔
ریفارمز ورکنگ گروپ میں ان لینڈ ریونیو سروس کے 22 افسران شامل ہیں جبکہ پاکستان کسٹمز سروس کے 10 افسران ورکنگ گروپ کا حصہ ہوں گے۔
ایف بی آر نے تمام اراکین کو 24 اگست ایف بی آر رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی۔ ورکنگ گروپ کے اجلاس 27 اگست تک جاری رہیں گے۔