مقبوضہ کشمیر: 550 فوجی روبوٹس کی خریداری شروع


سری نگر: بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں محاصرے اور تلاشی کے دوران روبوٹ استعمال کرے گی۔

بھارتی وزارت دفاع نے 25برس تک کار آمد رہنے والے 550 روبوٹس کی خریداری شروع کر دی ہے جو سیڑھیاں چڑھنے ، رکاوٹیں عبور کرنے ،دستی بم داغنے اور بیس سینٹی میڑگہرے پانی عبور کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ قابض فوج ان روبوٹس کوپہلی دفاعی لائن کے طور پر استعمال کرے گی۔

دریں اثناء وادی میں مسلسل 102 ویں روز لاک ڈاؤن کے باعث زندگی مفلوج رہی۔ دفعہ 144 کے تحت سخت پابندیاں نافذ ہیں۔ اگرچہ زیادہ تر لینڈ لائن ٹیلی فون کام کر رہے ہیں اور پوسٹ پیڈ موبائل فون کے ذریعے کالز کی اجازت ہے تاہم انٹرنیٹ، پری پیڈ موبائل سروس اور ایس ایم ایس پر مسلسل پابندی سے کشمیریوںکو شدید مشکلات کا سامنا ہے ،وہ اس کے باوجودسول نافرمانی کی تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں۔

دکاندار دن کے بیشتر اوقات میں دکانیں بند رکھتے ہیں جبکہ طلباء تعلیمی اداروں اورملازمین دفاتر سے دور رہتے ہیں۔ سڑکوں پرزیادہ تر پبلک ٹرانسپورٹ بھی معطل ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں