سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نوجوان کو شہید کردیا۔
مقبوضہ کشمیر میں مظلوم و نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج کا ظلم اور بربریت جاری ہے۔ حالیہ واقعے میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سرچ آپریشن کیا اس دوران گھر گھر تلاشی لی گئی اور چادروچار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔ نوجوان کو نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا۔