سری نگر: بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی اور نہتے کشمیریوں پر گولیاں برسانے کا سلسلہ جاری ہے جس میں مزید ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع اسلام آباد میں ریاستی جبر کا مظاہرہ کیا اور تازہ واقعے میں ایک نوجوان کو شہید کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج نے نوگم کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران نوجوان کو شہید کیا