مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج پر نامعلوم افراد کے حملے میں 4 بھارتی فوجی ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔
دو بھارتی فوجیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
ضلع کٹھوعہ میں بھارتی فوج کی گاڑی کو دستی بموں اور فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔
علاوہ ازیں سری نگر سے کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق ضلع کلگام میں شہید کشمیری نوجوانوں کی تعداد 6 ہوگئی۔
بھارتی فوج نے محاصرے اور تلاشی کی آڑ میں آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے ایک مکان پر کیمیائی مواد پھینکا۔