مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی الٹرا آرتھوڈکس فرقے نے حکومت مخالف مظاہرے کیے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہودی الٹرا آرتھوڈکس کے مظاہرے میں وزیر یتزاک گولڈ نوف کی گاڑی پر پتھراؤ کیا گیا۔
گھڑ سوار پولیس دستے نے یہودی مظاہرین پر چڑھائی کی تو مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل اسرائیلی سپریم کورٹ نے الٹرا آرتھوڈکس مدرسے کے طلبہ کو فوج میں بھرتی کرنے کے لیے قانونی مسودہ تیار کرنے کا حکم دیا تھا۔
عدالت کی جانب سے کہا گیا تھا کہ حکومت الٹرا آرتھوڈکس مدرسے کے طلبہ کو فوج میں شامل کرنے کے لیے قانونی مسودہ تیار کرے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی الٹرا آرتھوڈکس مدرسے کے طلبہ فوج میں لازمی شمولیت کے لیے مستثنیٰ تھے۔