مفتی عبدالقوی کی خاتون کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو وائرل

مفتی عبدالقوی کی خاتون کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو وائرل


مفتی عبدالقوی کی ایک خاتون کے ساتھ رقص کرنے کی ویڈیو وائرل۔۔

مفتی عبدالقوی کی ایک اور ویڈیو کے سوشل میڈیا پر چرچےہیں،اس بارمفتی عبدالقوی کو سیلفیاں نہیں بلکہ خاتون کے ساتھ رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مفتی عبدالقوی ایک خاتون کے ساتھ کسی انگلش گانے پر ڈانس کررہے ہیں، ایک شخص مفتی عبدالقوی کو کہہ رہے ہیں کہ گھومیں اور (اس خاتون کو) گھمائیں

واضح رہے کہ مفتی عبدالقوی متنازع ویڈیوز اور سیلفیوں کی وجہ سے مشہور ہیں ، کبھی وہ قندیل بلوچ کے ساتھ ویڈیو بنواتے، کبھی ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کے ساتھ سیلفی بناتے کبھی کسی تقریب میں ڈانس کرتے اور خواتین پر پیسے برساتے نظر آتے ہیں۔

اس سے قبل بھی مفتی عبدالقوی کی ایک شادی کی تقریب میں ڈانس کرنے اور خواتین پر پیسے برسانے کی ویڈیو سامنے آچکی ہے


اپنا تبصرہ لکھیں