معروف کامیڈین بھارتی سنگھ کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

معروف کامیڈین بھارتی سنگھ کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل


بھارت کی معروف کامیڈین بھارتی سنگھ کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال میں داخل کروادیا گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ کئی روز سے معدے میں شدید تکلیف کے باعث بھارتی سنگھ کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں ان کے پتے میں پتھری کی سرجری کی جائے گی۔

بھارتی سنگھ نے اپنی صحت سے متعلق ایک بیان میں کہا ہے کہ مختلف ٹیسٹس کے بعد ان کے پتے میں پتھری کی نشاندہی ہوئی ہے، جس کے باعث ان کی سرجری ہوگی۔

بھارتی سنگھ نے کوکیلابین امبانی اسپتال سے اپنے ویلوگ میں بتایا کہ گذشتہ کئی روز سے پتے میں نکلیف محسوس ہورہی تھی جس کے بعد چیک اپ کروانے کا فیصلہ کیا تو ڈاکٹرز نے مختلف ٹیسٹس کے بعد بتایا کہ پتے میں پتھری ہوگئی ہے۔

بھارتی کامیڈین کا کہنا ہے کہ فی الحال شوٹ سے آف ہے، یہ صرف چند دن کی بات ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں