پاکستانی ٹک ٹاکر ارمان کو ساتھی دوست نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق نیو ائیر نائٹ پر ملنے والی لاش کا معمہ حل ہوگیا، سچل پولیس نے دو کم عمر ٹک ٹاکرز کو گرفتار کرکے اُن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ مقتول ارمان انور اپنے دوستوں کے دوست کے گھر پر موجود تھا، سمیر نامی نوجوان ٹک ٹاک بنانے کے لئے پستول لیکر آیا تھا، ویڈیو بنانے کے لئے سمیر نے پستول ارمان کی جانب کی تو اچانک گولی چل گئی۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ سمیر اور سلمان نے ارمان کی لاش سپر ہائی وے پر کچرا کنڈی میں پھیک دی اور فرار ہوگئے، پستول سمیر کا تھی اور سلمان کو لاش چھُپانے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔