پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ و ماڈل حرا خان رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئیں۔
حال ہی میں اداکارہ حرا خان نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی ایک تصویر پوسٹ کی جس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
تصویر میں حرا خان کو ان کے شوہر کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔
شئیر کی گئی تصویر میں اداکارہ نے سنہرے رنگ کا لباس زیبِ تن کیا ہوا ہے جبکہ ان کے شوہر کو سفید رنگ کے لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ حرا خان کی شادی کی سادہ تقریب کراچی میں ہوئی جس میں ان کے قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔
حرا خان کی شادی اسٹینڈ اپ کامیڈین اور ایکٹر فارس خالد سے ہوئی۔
اداکارہ کی پہلی شادی مشہور ماڈل اور ایکٹریس نادیہ حسین کے بھائی عدنان حسین سے ہوئی تھی تاہم یہ شادی ختم ہوگئی۔
نادیہ حسین کے بھائی سے شادی ختم ہونے کے بعد بھی نادیہ اور حرا کی دوستی ختم نہیں ہوئی، حرا کے ولیمے میں نادیہ حسین نے ہی ان کا میک اپ کیا اور ولیمے میں اپنے بچوں کے ہمراہ شرکت بھی کی۔