بھارت کی مشہور و معروف گلوکارہ پرابھا اترے 92 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکارہ پرابھا اترے آج ممبئی میں ایک کانسرٹ میں شرکت کرنے والی تھیں کہ چند گھنٹے قبل ہی وہ اس دنیا سے چلی گئیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ریاست مہاراشٹرا کے شہر پونے میں پرابھا اترے کو ہفتہ کی صبح دل کا دورہ پڑا، انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ طبی امداد ملنے سے پہلے ہی دم توڑ گئیں۔
یاد رہے کہ پرابھا اترے بھارت میں کلاسیکل موسیقی کا بڑا نام تھیں، بھارتی حکومت نے پربھا اترے کو اُن کی خدمات پر پدم شری، پدم بھوشن اور پدم وبھوشن کے اعزازات سے نوازا تھا۔