کینیڈین نژاد بھارتی اداکارہ و ڈانسر نورا فتیحی کو تھپڑ پڑگیا۔
نورا فتیحی نے حال ہی میں دی کپل شرما شو میں اداکار ایوشمان اور جیدیپ اہلواوٹ کے ساتھ فلم ‘این ایکشن ہیرو’ کی پروموشن کے لیے شرکت کی۔
اس دوران اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ان کی پہلی فلم کے سیٹ پر ساتھی اداکار کے ساتھ اچھا خاصہ جھگڑا ہوگیا تھا کہ نوبت مار پیٹ تک آگئی تھی۔
میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ فلم کی عکسبندی کے دوران کبھی سیٹ پر کوئی ناگوار واقعہ پیش آیا ہے؟
جواب میں نورا نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعے سے متعلق انکشاف کیا کہ میری پہلی فلم کی شوٹنگ بنگلادیش کے جنگلات میں ہورہی تھی کہ ایک ساتھی اداکار نے میرے ساتھ بدتمیزی کی جس پر میں نے اسے تھپڑ ماردیا، تو اس نے بھی میرے منہ پر تھپڑ مارا۔
انہوں نے بتایا کہ میں نے اسے دوبارہ تھپڑ مارا جس کے جواب میں وہ میرے بال کھینچنے لگا،اور ہماری اچھی خاصی لڑائی ہوگئی،جس کے بعد فلم کے ڈائریکٹر نے آکر بیچ بچاؤ کروایا۔
یاد رہے کہ نورا فتیحی کی پہلی فلم رور میں بگ باس سیزن 14 کے اداکار ابھینوو شکلا، آرن چوہدری اور سبراتا دتا شامل تھے۔