بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کے بھانجے اداکار عمران خان نے اپنی اہلیہ اونتیکا ملک سے طلاق کی تصدیق کر دی ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار عمران خان نے برسوں پر محیط اس افواہ کو ختم کرتے ہوئے اونتیکا ملک اور اپنی طلاق کا انکشاف کیا اور بتایا کہ ہماری طلاق فروری 2019 میں ہوئی۔
دورانِ انٹرویو انہوں نے لیکھا واشنگٹن نامی خاتون سے اپنی رومانی ملاقاتوں کا بھی اقرار کیا اور کہا کہ لیکھا لوگوں کے گھر برباد کرنے والی نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ لیکھا کے بارے میں یہ کہنا کہ وہ شادی شدہ گھر برباد کرتی ہیں، اس جملے نے مجھے نہ صرف مشتعل کیا بلکہ یہ تو خواتین سے نفرت پر مبنی بھی ہے اور یہ تو میری ذاتی زندگی میں مداخلت ہے۔
اداکار نے کہا کہ میں نے اور لیکھا نے لاک ڈاؤن کا دور اکٹھے گزارا ہے۔
یاد رہے کہ اونتیکا اور عمران خان کی شادی 2011 میں ہوئی اور انکی ایک بیٹی ہے۔