مظفر گڑھ: آپس میں جھگڑے کے بعد جڑواں بہنوں نے خود کشی کر لی


مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں آپس کے جھگڑے کے بعد جڑواں بہنوں نے خود کشی کر لی۔

مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور کے علاقے فتح پور جنوبی میں 16 سالہ جڑواں بہنوں طاہرہ اور سمیرا میں جھگڑا ہوا، جھگڑے کے بعد دلبرداشتہ ہو کر دونوں بہنوں نے زرعی سپرے پی کر خودکشی کر لی۔

پولیس کے مطابق دونوں بہنوں کو تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو اسپتال علی پور منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ جڑواں بہنوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں