مصر: ملزم نے ماں، بہن، بھائی کو قتل کر کے لاشیں کتوں کو کھلا دیں

مصر: ملزم نے ماں، بہن، بھائی کو قتل کر کے لاشیں کتوں کو کھلا دیں


مصر میں ایک نوجوان نے اپنے خاندان کو قتل کرنے کے بعد لرزہ خیز انکشافات کیے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملزم نے اپنی ماں، بہن اور چھوٹے بھائی کو چھریوں کے وار کر کے قتل کرنے کے بعد ان کی لاشوں کو جلایا اور ان کے ٹکڑے کر کے کچھ کو کتوں کے آگے پھینکا دیا جبکہ لاشوں کے کچھ حصے ملزم نے فریج میں رکھ دیے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ کچھ دن پہلے سامنے آیا جب مقامی لوگوں نے حکام کو اطلاع دی کہ ایک گھر سے بدبو آ رہی ہے اور گھر کے مالکان گزشتہ جمعرات سے غائب ہیں۔

گرفتار ملزم کا کہنا ہے کہ واردات صبح 5 بجے کی، پہلے چاقو سے اپنے بھائی کو قتل کیا پھر ماں اور اس کے بعد بہن کو ذبح کیا، ذہنی طور پر بیمار نہیں ہوں اور نہ ہی کسی نفسیاتی مرض کا شکار ہوں۔

ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ والدہ اور بہن بھائیوں کی لاشوں کو کاٹنے کے لیے 20 چاقوؤں کا استعمال کیا، مقتولین کی کچھ باقیات گھر کے فریج میں رکھ دیں اور دوسرا حصہ کتوں کو پھینک دیا۔

مقامی حکام کے مطابق ملزم کی عمر 29 سال ہے اور وہ پیشے کے لحاظ سے وکیل ہے، مقامی گاؤں کے افراد کا کہنا ہے کہ ملزم نفسیاتی مسائل کا شکار ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں