مصری خاتون فیس بک پر اپنی برہنہ تصویر شیئر کرنے پر گرفتار


مصری پولیس نے ایک شادی شدہ خاتون کو اپنی برہنہ تصویر فیس بک کے ایک ایسے پیج پر شیئر کرنے پر گرفتار کرلیا جسے خصوصی طور پر ’بیویوں کے تبادلے‘ کے لیے بنایا گیا تھا۔

مذکورہ فیس بک پیج پر خاتون کی برہنہ تصویر شیئر ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو گرفتار کیا تو وہ خود یہ جان کر حیران رہ گئیں کہ ان کی برہنہ تصویر شیئر کی گئی ہے۔

مصر کی ویب سائٹ ’المرصد‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ابتدائی طور پر خاتون یہ جان کر حیران رہ گئیں کہ انہوں نے اپنی ہی برہنہ تصویر ایک متنازع فیس بک پیج پر شیئر کی ہے۔

شوہر نے بیوی کی تصویر چوری نکالنے کا اعتراف کیا—فوٹو: نیرالینڈ فورم
شوہر نے بیوی کی تصویر چوری نکالنے کا اعتراف کیا—فوٹو: نیرالینڈ فورم

مصری پولیس نے خاتون کو گرفتار کرکے ’بیویوں کے تبادلے‘ کے لیے بنائے گئے خصوصی پیج پر اپنی برہنہ تصویر شیئر کرنے کا الزام عائد کیا تھا جب کہ پراسیکیوشن نے انہیں مجرم بھی قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: غیر محرم مرد کو پھنسانے والی بیوی اور ان کی ویڈیوز بنانے والا شوہر گرفتار

تاہم خاتون نے خود پر لگے الزام کو مسترد کردیا اور کہا کہ انہیں نہیں معلوم کہ ان کی برہنہ تصویر کس نے اور کیوں مذکورہ پیج پر شیئر کی، وہ تو مذکورہ پیج سے متعلق کچھ معلومات ہی نہیں رکھتیں۔

شوہر کی حرکت کا سن کو خاتون حیران رہ گئی—فوٹو: میڈیم
شوہر کی حرکت کا سن کو خاتون حیران رہ گئی—فوٹو: میڈیم

ویب سائٹ کے مطابق خاتون کی جانب سے جرم کو تسلیم کرنے سے انکار کے بعد مصری پولیس حکام نے واقعے کی مزید تفتیش کی تو انہیں علم ہوا کہ خاتون کی برہنہ تصویر ان کے شوہر نے ہی فیس بک پر شیئر کی۔

مزید پڑھیں: بیوی کو دوستوں کے ساتھ ’جنسی تعلق‘ استوار کرنے پر مجبور کرنے والا شخص گرفتار

رپورٹ کے مطابق خاتون کے شوہر نے چوری سے اپنی بیوی کی برہنہ تصویر لے کر ’بیویوں کے تبادلے‘ سے متعلق فیس بک گروپ پر شیئر کی تھی۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو شوہر کو گرفتار کیا تو اس نے عدالت میں جرم کو تسلیم کیا اور اعتراف کیا کہ انہوں نے بیوی کی چوری لی گئی تصویر کو فیس بک پر شیئر کیا تھا۔

عدالت نے شوہرکے اعتراف کے بعد خاتون کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا جب کہ شوہر کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں