پاکستان کی نامور اداکارہ اور تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات کا ماننا ہے کہ اگر سابق امریکی صدر باراک اوباما کی اہلیہ مشیل اوباما امریکی صدر منتخب ہوجائیں تو وہ یقیناً اس عہدے کے لیے بہترین ثابت ہوں گی۔
واضح رہے کہ مشیل اوباما نے حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کی تھی جس میں انہوں نے لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینے کی بات کی تھی۔
اس ٹوئٹ میں مشیل اوباما نے لکھا تھا کہ وہ حال ہی میں ویتنام اور ملائیشیا کے دورے پر گئی تھیں جہاں انہوں نے لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے فنڈز جمع کرنے کو کہا تھا۔
اس ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے مہوش حیات نے لکھا کہ ‘میں مشیل اوباما اور ان کے اوباما فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر کیے جانے والے کام سے میں بےحد متاثر ہوں’۔
پاکستانی اداکارہ نے مزید لکھا کہ مجھے حیرت ہے کہ کیا انہوں نے اگلے سال ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے کا سوچا ہے؟، میرا خیال سے وہ ایک بہترین صدر ثابت ہوں گی’۔
مہوش حیات نے اپنی ٹوئٹ میں سوال کیا کہ ‘امریکی عوام اس بارے میں کیا کہتے ہیں؟’
واضح رہے کہ اس وقت امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہیں جبکہ امریکا میں آئندہ برس 2020 میں صدارتی انتخابات ہوں گے۔