مشتبہ لائسنس: پی آئی اے نے فوری طور پر 141 پائلٹس گراؤنڈ کردیے


کراچی: قومی ائیر لائن (پی آئی اے) نے مشتبہ لائسنس کے معاملے پر فوری طور پر 141 پائلٹس کو گراؤنڈ کردیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک نے پی آئی اے کے پائلٹس کو گراؤنڈ کے جانے سے متعلق وزارت ہوا بازی کو آگاہ کردیا۔

پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے تمام سفیروں کو خط لکھ کر ائیرلائن کے اقدامات سے آگاہ بھی کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت ہوا بازی کی طرف سےجاری فہرست میں پالپا کے سینئر عہدیداران بشمول ترجمان پالپا کیپٹن قاسم قادر بھی شامل ہیں جب کہ پنجگور حادثے میں جہاز کے کپتان یحیی سندھیلا بھی شامل ہیں، پنجگور حادثے کے بعد سے مشتبہ لائسنس کا اسکینڈل سامنے آیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ کچھ لبیز پی آئی اے کا یورپ اور شمالی امریکا کا آپریشن بند کرانے کیلئے سرگرم ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں