مشتاق احمد میرے لیے مینٹور کی حیثیت رکھتے ہیں، یاسر شاہ


 لاہور: 

قومی ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ کا کہنا ہے کہ مشتاق احمد ان کے لیے ایک مینٹور کی حیثیت رکھتے ہیں۔

قومی ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ کا کہنا ہے کہ انہیں ادراک ہے کہ حالیہ ٹیسٹ میچوں میں ان کی کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں تھی تاہم انہیں موقع ملتا ہے تو وہ مشتاق احمد کی موجودگی کا بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگرموقع ملا تو وہ مشتاق احمد کی رہنمائی میں پاکستان کو  1996 کے بعد انگلینڈ میں پہلی ٹیسٹ سیریز جتوانے  میں اہم کردار ادا کریں گے۔

واضح رہے لیگ اسپنر یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 200 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں