مسلط شدہ نااہل کی وجہ سے دہشتگردی نے ایک بار پھر سراٹھالیا: مریم نواز


nawa

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پشاور بم دھماکے پر وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

مریم کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد سے جس دہشت گردی کی کمر ٹوٹی تھی، اسی دہشت گردی نے آج مسلط شدہ نااہلی کی وجہ سے ایک بار پھر سر اٹھا لیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے ذمہ داروں کی توجہ اپنی ذمہ داریوں کے بجائے اپوزیشن کو دبانے پر مرکوز ہو تو ملک دشمنوں کی توجہ ملک کا امن برباد کرنے پر ہوتی ہے۔

خیال رہے کہ پشاور کے علاقے دیر کالونی میں کوہاٹ روڈ پر واقع مسجد سے متصل مدرسے کے مرکزی ہال میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد شہید جب کہ 112 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں