مستحکم اور پرامن پاکستان کے عزم پر قائم ہیں: آرمی چیف


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہےکہ ہم مستحکم اور پرامن پاکستان کے عزم پر قائم ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا اور چوتھی پاک برطانیہ استحکام کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جیو پولیٹیکل صورتحال کے پہلوؤں کو اجاگر کیا جب کہ پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مستحکم اور پرامن پاکستان کے عزم پر قائم ہیں


اپنا تبصرہ لکھیں