’مستحقین کو راشن دینے کا شکریہ لیکن ویڈیوز نہ بنائیں‘


معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کی مشکل گھڑی میں مستحقین تک راشن فراہم کرنے والے افراد سے اظہار تشکر کیا ہے۔

کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث مزدور اور دیہاڑی دار طبقہ کھانے پینے کی اشیاء سے محروم ہے، ایسے میں شوبز انڈسٹری اور کھیلوں کی دنیا سے تعلق رکھنے والی شخصیات سمیت دیگر افراد ضرور تمندوں کی مدد کرنے میں پیش پیش ہیں۔

اس حوالے سے شہزاد رائے نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ میں ان تمام افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو ضرورت مندوں کو راشن فراہم کر رہے ہیں۔

Shehzad Roy

@ShehzadRoy

A big thanks to all who provide ration to the needy. A humble request , please don’t make videos of people receiving it,as this makes them uncomfortable seeing themselves on social media .

366 people are talking about this

اس کے علاوہ گلوکار نے درخواست بھی کی کہ راشن دیتے وقت مستحق افراد کی ویڈیوز نہ بنائی جائیں کیونکہ جب یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر دیکھی جاتی ہیں تو انہیں اچھا محسوس نہیں ہوتا۔


اپنا تبصرہ لکھیں