مسالے دار چاٹ کے خاندان سے تعلق رکھنے والی چٹ پٹی مسالا پوری جنوبی ہند کے گلی کوچوں میں بکنے والی مقبول ڈش ہے جسے گھر پر بھی آسانی سے بنایا جا سکتا ہے۔ اپنے منفرد اور چٹ پٹے ذائقے کے باعث یہ ڈش پورے برصغیر میں مقبولیت حاصل کرچکی ہے۔ اس میں سبزیاں، مسالے اور چٹنیوں کا بہترین امتزاج اسے انوکھے ذائقے سے لبریز کرتا ہے۔ اسے افطاری میں بھی پیش کیا جاسکتا ہے۔
-
- تیلدو سے تین کھانے کے چمچ
- پیاز کٹی ہوئیدو عدد
- چنےایک کپ
- کالے چنےایک کپ
- پانیحسب ضرورت
- لال مرچ پسی ہوئیایک کھانے کا چمچ
- ہلدی پسی ہوئیآدھا چائے کا چمچ
- لہسن کا پیسٹایک چائے کا چمچ
- ادرک کا پیسٹایک چائے کا چمچ
- گرم مسالاایک کھانے کا چمچ
- نمکحسب ذائقہ
- سونفایک چائے کا چمچ
- کھٹائی پائوڈرایک چائے کا چمچ
- ہری مرچیں، کٹی ہوئیایک عدد
- املی کی چٹنیایک کھانے کا چمچ
- آلو کٹے ہوئےایک سے دو عدد
- ٹماٹر، کٹے ہوئےایک سے دو عدد
-
ترکیب
- ایک کڑاھی میں تیل ڈال کر گرم کریں پھر اس میں پیاز ڈالیں اور برائون ہونے تک اچھی طرح بھونیں۔
- اب اس میں چنے اور مٹر ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
- اب اس میں پانی ڈالیں، پسی ہوئی لال مرچ، ہلدی، ادرک لہسن کا پیسٹ اور گرم مسالا شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں تاکہ تمام اجزا یکجان ہوجائیں۔
- اب اس میں نمک، سونف، کھٹائی پائوڈر، ہری مرچیں، املی کی چٹنی، کٹے ہوئے آلو اور ٹماٹر ملائیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
- اب اس کے اوپر لیموں نچوڑیں، پسا ہوا دھنیا چھڑکیں، زیرے والا دہی ڈالیں اور اچھی طرح ملائیں۔
- اب اس پر چاٹ مسالا ڈالیں اور اچھی طرح ملانے کے بعد 5 منٹ کے لئے دم دے دیں۔
- لذیذ اور چٹخارے دار مسالا پوری تیار ہے۔ نیچے دیئے گئے خانے میں ہمیں اپنی رائے سے آگاہ کریں۔