مزاج بہتر بنانے والے پانچ اہم غذائی اجزا


لندن: اگرچہ غذا اور دماغی صحت کے درمیان تعلق اب واضح ہوتا جارہا ہے لیکن ان میں بھی بعض ماہرین کے درمیان اختلافات ہیں۔ لیکن دو امریکی غذائی ماہرین کیتھرین نے اور میگن براؤن نے کہا ہے کہ بعض غذائی اجزا سرد موسم میں آپ کے موڈ کو بہتر بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

یہ دونوں خاتون ماہرین مشی گن میڈیسن ویٹ میجنمنٹ پروگرام سے وابستہ ہیں۔ ان کے مطابق کئی غذائی اجزا انسانی نفسیات پر اثرانداز ہوکر موڈ بہتر بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

ان کے مطابق کوئی ایسی واحد غذا نہیں جو ڈپریشن اور یاسیت سے بچاسکے ان کے مطابق سبزیاں، پھل، کم چکنائی والی دودھ کی مصنوعات اور مکمل اناج کا باقاعدہ استعمال نہ صرف صحت کو بہتر بناتا ہے بلکہ اس میں موجود وٹامن اور کئی طرح کے کیمیکل دماغی صحت کو بھی برقرار رکھتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق یہ غذائی اجزا اور کیمیکل دماغی صحت کو بہتر بناتے ہیں اور موڈ کو اچھا کرتے ہیں۔

ٹرپٹوفین

ٹرپٹوفین نامی کیمیکل کو نیند لانے والا کیمیکل بھی کہتے ہیں ۔ انسانی جسم اسے بنانے کی صلاحیت نہیں رکھتی اور یہ غذاؤں سے حاصل ہوتا ہے

ٹرپٹوفین کو سیروٹونِن کا پیش رو کہا جاتا ہے۔ سیروٹونِن دماغی نیوروٹرانسمیٹر ہوتا ہے جو ہماری نیند، بھوک اور دیگر افعال کو کنٹرول کرتے ہیں۔ اگر سیروٹونِن کی طرح ٹرپٹوفین کا استعمال کیا جائے تو موڈ بہتر ہوتا ہے۔ اس کے لیے پھلیاں، دودھ ، انڈے اور پالک وغیرہ استعمال کی جاسکتی ہیں۔

میگنیشیئم

دماغ کو سکون پہنچانے میں میگنیشئم کا کردار مسلم ہے۔ یہ پالک میں پایا جاتا ہے اور دالوں کے ساتھ ساتھ مکمل اناج یا ہول گرین میں بھی میگنیشیئم کی اچھی مقدار موجود ہوتی ہے۔

فائٹونیوٹریئنٹس

میٹھی اشیا کھانے سے خون میں شکر کی مقدار تھوڑی دیر کےلیے بڑھ جاتی ہے لیکن جیسے ہی دوبارہ شکر کم ہوتی ہے موڈ بگڑنے لگتا ہے۔ اس کمی کو دور کرنے کے لیے گہری رنگت والی چاکلیٹ کھائی جاسکتی ہیں لیکن اسے بے دریغ کھانے سے اجتناب کیا جائے۔

اسٹرابری اور بلیو بیریاں اپنے فائٹو کیمیکلز کی بنا پر ذہنی تناؤ دور کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ ڈارک چاکلیٹ میں موجود فلےوینولز بھی دماغ کو سکون پہنچا کر ڈپریشن دور کرتے ہیں۔

اومیگا تھری فیٹی ایسڈز

روغنی مچھلیوں میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز عام پائے جاتے ہیں ۔ ان سے بدن کی اندرونی جلن کم ہوتی ہے۔ اسی لیے ماہرین نے ایک جانب السی کے بیج کھانے کا مشورہ دیا ہے تو دوسری جانب ہفتے میں دو مرتبہ مچھلی کھانے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

اومیگا تھری فیٹی ایسڈز بھی دماغ کو سکون پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں