مریم کی رسائی تو پارلیمنٹ کی سیڑھیوں تک بھی نہیں: فردوس عاشق


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہےکہ مریم کی رسائی تو پارلیمنٹ کی سیڑھیوں تک بھی نہیں جب کہ ان کی سیاست پی ڈی ایم والے بھینٹ چڑھ جائیں گے۔

جیونیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فرودس عاشق نے کہا کہ 13 دسمبر کو یہ قانون کو للکار کرکہہ رہے ہیں کہ ’یا آر ہوگا یا پارہوگا‘، اپوزیشن کو بتانا چاہتی ہوں کہ 13 دسمبر کو صرف قانون کا ’وار‘ ہوگا اور قانون ہی اصل حکمران ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ استعفیٰ لینے کی باتیں دیوانے کی بڑھکیں ہیں، ہماری جیت ہوگی اور انہیں وزیراعظم کے استعفے کے بجائے اپنا استعفیٰ دینا پڑے گا۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ مریم کی سیاست پر پی ڈی ایم والےخود بھینٹ چڑھ جائیں گے، پی ڈی ایم کی ساری قیادت مریم کے درد کو سمجھتی ہے،  مریم کی رسائی تو پارلیمنٹ کی سیڑھیوں تک بھی نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان پرپارلیمنٹ کی سیڑھیاں نہیں گیٹ بند ہوئے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں