مریم نواز کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آگیا


کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد مریم نواز نے بھی اپنا ٹیسٹ کرایا جس کا نتیجہ اب سامنے آگیا ہے۔

ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا کہ مریم نواز نے اسکردو سے اسلام آباد واپسی پر کورونا ٹیسٹ کروایا تھا، کیپٹن صفدر اسکردو میں طبیعت خراب ہونے پر واپس اسلام آباد آگئے تھے اور ان کا کورونا مثبت آیا ہے۔

ٹیسٹ کروانے کے بعد مریم نواز دوبارہ گلگت کے دورے پر روانہ ہوگئی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں