مریم نواز نے ایل ڈی اے سے غیر قانونی اسکیموں کی تفصیل طلب کرلی


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےلاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) سے غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کی تفصیلات طلب کرلیں۔

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ایل ڈی اے کو 15 دن کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں میں فائل بیچنے پر پابندی اور داتا نگر فلائی اوور خستگی کے پیش نظر گرانے کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اجلاس میں ایل ڈی اے سے غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں بارے تفصیلات طلب کرلیں اجلاس میں لاہور شاپ اینڈ ڈراپ ٹرام وے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

8 اعشاریہ 2 کلومیٹر طویل ٹرام کلمہ چوک، مین بلیوارڈ، حسین چوک، ایم ایم عالم روڈ، منی مارکیٹ سے گزرے گی، 5 ٹرام بیک وقت چلائی جائیں گی، ہر اسٹاپ پر ہر 2 منٹ بعد ٹرام میسر ہو گی۔

اجلاس میں کریم بلاک سے موٹروے تک خصوصی روڈ کی تعمیر کے پراجیکٹ بارے بھی بریفنگ دی گئی جبکہ داتا نگر فلائی اوور خستگی کے پیش نظر گرانے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ایل ڈی اے روڈ نیٹ ورک ری اسٹرکچرنگ پلان بھی پیش کیا گیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں