مریم، زرداری اورفریال کوملک سے باہر جاتے نہیں دیکھ رہا، شیخ رشید


لاہور: 

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مریم نواز، آصف زرداری اور فریال تالپور کو ملک سے باہر جاتے نہیں دیکھ رہا۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ بلاول بھٹو اس گروپ کا حصہ ہیں جن کا کیس نیب کے پاس ہے اگر نیب سے پلے بارگین نہیں کریں گے تو مریم کی طرح بلاول کی سیاست بھی دم توڑ جائےگی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے حوالے سے غیر آئینی باتیں کی جارہی ہیں تمام پارٹیاں چاہتی ہیں ان کا چیف الیکشن کمشنر ہوجس کا مطلب دال میں کچھ کالاہے۔

مولانا فضل الرحمان سے متعلق سوال پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ  مولانا فضل الرحمان نے اعتراف کیا کہ انہوں نے جو کچھ کیا اس کا فائدہ نوازشریف اور آصف زرداری کو ہوا، فضل الرحمان نے جس دسمبر کو حکومت کے لیے آخری قرار دیا اس کا سال نہیں بتایا لیکن مجھے لگتا ہے تین سال بعد والا دسمبر آخری ہوگا۔

بھارت میں شہریت سے متعلق مسلمان مخالف متنازع بل پر وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ مودی  نے جس طرح کے مسلمانوں پر مظالم ڈھا رہا ہے اس سفاکی کی وجہ سے پاک بھارت تعلقات کشیدہ  جائیں گے، مودی کے مظالم کے خلاف کھڑا ہونا پاکستانیوں پر فرض ہوگیا ہے، بھارتی مسلمانوں اور کشمیریوں کا ساتھ دینا ہمارا آئینی، اسلامی و اخلاقی فرض ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں