یہ لذیذ ڈش چکن، تیکھے مسالوں اور مسور کی دال کے امتزاج سے بنی ہے۔۔ جس پر لگے تڑکے نے اس کے ذائقہ کو مزید شاندار بنادیا ہے۔۔ گھریلو مسالا جات سے بنی یہ دال آپکو ذائقے کی ایک انوکھی دنیا میں لے جائے گی۔ دوپہر یا رات کے کھانے میں چاول یا روٹی کے ساتھ جس کے ساتھ چاہیں لطف اندوز ہوں۔
اجزاء
-
- تیلسات سے آٹھ کھانے کے چمچ
-
- پیاز کٹی ہوئیایک سے دو عدد
-
- ثابت کالی مرچآدھا چائے کا چمچ
-
- لونگآدھا چائے کا چمچ
-
- ٹماٹر کٹے ہوئےتین سے چار عدد
-
- دھنیا پائوڈرایک چائے کا چمچ
-
- زیرہ پاٗئوڈرایک چائے کا چمچ
-
- ہلدی، پسی ہوئیآدھا چائے کا چمچ
-
- لال مرچ پسی ہوئیایک چائے کا چمچ
-
- نمکحسبِ ذائقہ
-
- کالی مسور کی دالایک کلو گرام
-
- ہری مرچیں کٹی ہوئیایک سے دو عدد
-
- پانیحسب ضرورت
-
- پانیحسبِ ضرورت
- نمکحسبِ ذائقہ
- مرغی کا سینہایک عدد
- ادرک لہسن کا پیسٹآدھا چائے کا چمچ
- کالی مرچ کا پائوڈرایک چائے کا چمچ
-
- تیلایک سے دو کھانے کے چمچ
- ثابت لال مرچچار سے پانچ عدد
- لہسن کے جوے، باریک کٹے ہوئےایک سے دو عدد
- زیرہایک چائے کا چمچ
ترکیب
- ایک کڑاہی میں تیل ڈال کر گرم کریں پھر اس میں کٹی ہوئی پیاز شامل کریں اور پیاز کو برائون کرلیں
- اب کالی مرچ، لونگ اور ٹماٹر شامل کر کے اچھی طرح چمچ چلائیں۔
- اب اس میں دھنیا، زیرہ، ہلدی، لال مرچ پائوڈر اور نمک شامل کر کے اچھی طرح چمچ چلائیں۔
- اب اس میں کالی مسور کی دال ڈال کر چمچ چلائیں۔
- اب اس میں کٹی ہوئی ہری مرچیں اور پانی شامل کریں اور کڑاہی کو ڈھک کر آٹھ سے دس منٹ کے لیے دم دے دیں پھر ڈھکن ہٹا کر آہستہ آہستہ چمچ چلائیں۔
- اب ایک چھوٹی کڑاہی کو آدھا پانی سے بھر لیں۔
- اب اس پانی میں نمک، مرغی کے سینے کا گوشت، لہسن ادرک کا پیسٹ اور کالی مرچ پاٗوڈر شامل کر کے چمچ چلائیں۔
- دس منٹ تک مرغی کو ابلنے دیں۔۔ اور پھر باہر نکال کر کانٹے کی مدد سے مرغی کے ریزے کرلیں۔
- اب مرغی کے ریزوں کو دال میں شامل کریں اور اچھی طرح پکا کر دال کو پیالے میں نکال لیں۔
- تڑکے کے لیے ایک کڑاہی میں تیل ڈال کر گرم کریں۔ ۔ثابت لال مرچ، کٹے ہوئے لہسن کے جوے اور ثابت زیرہ شامل کر کے ہلکا سا پکائیں اور دال کے اوپر ڈال دیں۔
- مزیدار مرغ کالی دال تیار ہے۔ نیچے دیئے گئے خانے میں اپنی رائے سے ہمیں ضرور آگاہ کریں۔