کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ مدینے کی ریاست میں سب کچھ ریاست فراہم کرے گی۔
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاون میں تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئےگورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں ہیلتھ کارڈ کی اسکیم کا اجراء کرنے جارہے ہیں لیکن اس اسکیم میں سندھ حکومت ساتھ نہیں دے رہی جس کے باوجود وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ کے پانچ اضلاع میں کارڈ بانٹیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کرنے والے غیر سرکاری ادرے ایسی جگا پنپتے ہیں جہاں ریاست فیل ہوچکی ہو، مدینے کی ریاست چیریٹی پر نہیں ریاست عوام کو خود سہولیات فراہم کرتی ہے۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارت بھی جانتا ہے، پاکستان میں اب ایک دیانت دار شخص اقتدار میں آیا ہے۔
غیرسرکاری تنظیم کی تقریب میں ضرورت مندوں کو 25 رکشے اور 20 سلائی مشینیں دی گئیں۔