مختلف مسلمان ملکوں سے ماہ رمضان کے جذبے کی تصویری جھلکیاں


دنیا  بھر کے مسلم ممالک ماہ صیام کا آغاز مذہبی اور روایتی انداز سے کر چکے ہیں اور ہر ملک کے مسلمان اپنی مقامی روایتوں کے ساتھ ماہ رمضان کا اہتمام کرتے ہیں۔

دنیا بھر سے انہی روایتوں اور جذبات کی تصویری جھلکیاں؛

یوکرائن

یوکرائن /کائیو فوٹو کریڈٹ : ولادی میر ، شٹان کو/اینا دولو

یوکرائن کے شہر کائیو میں ‘ار رحمہ مسجد’ میں نوجوان اجتماعی افطاری کی تیاری میں مصروف ہیں۔

استنبول

ترکی /استنبول /سلطانامت ،فوٹو کریڈٹ: لیفٹیرس پیٹاراکس /اے پی فوٹو  

ترکی کے شہر استنبول کے تاریخی علاقے سلطانامت میں روزہ دار افطار کرنے سے پہلے دعا کررہے ہیں۔

فلسطین

فلسطین ،فوٹو کریڈٹ: ابراہیم ابو مصطفیٰ/رائٹرز

شمالی غزہ کی پٹی کے ایک علاقے میں فلسطینی خاتون سبزیاں فروخت کررہی ہیں۔

کراچی

پاکستان/کراچی ، فوٹو کریڈٹ اختر سومرو / رائٹرز

پاکستان کے شہر کراچی میں نمازی ماہ صیام کے آغاز پر تراویح ادا کررہے ہیں۔

نیو جرسی

امریکا/نیو جرسی ، فوٹو کریڈٹ : اتیلگن اوزدل/ اناڈولو

امریکی ریاست نیو جرسی میں روزہ دار افطار کرنے کے لیے اکٹھا ہیں۔

قاہرہ

مصر/قاہرہ ،فوٹو کریڈٹ : محمد عبد الغنی/رائٹرز

مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے ایک بازار میں کھجوریں دکان کے باہر فروخت کے لیے رکھی ہوئی ہیں۔

رمضان کے آغاز سے ہی کھجوروں کی فروخت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

انڈونیشیا

انڈونیشیا /جکارتہ/میدان  فوٹو کریڈٹ : بکارا /اے پی فوٹو

انڈونیشیا کے شہر جنوبی سماٹرا کے علاقے ‘میدان’ میں موجود نمازی راودلاتل حسنہ اسلامک بورڈنگ اسکول میں نماز ادا کرتے ہوئے۔

کابل

افغانستان /کابل فوٹو کریڈٹ : محمد اسماعیل / رائٹرز

افغانستان کے شہر کابل میں افطاری کے لیے نانبائی روایتی نان خطائیاں کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

غزہ

فلسطین/غزہ فوٹو کریڈٹ : ابراہیم فراج 

فلسطینی علاقے غزہ میں ایک خاندان اپنے تباہ شدہ گھر میں روزہ افطار کررہا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں