مختلف آڈیشنزمیں ناکام ہوئی پرہمت نہیں ہاری، یمنٰی زیدی


 کراچی: 

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی اداکاری سے سب کو محظوظ کرنے والی اداکارہ یمنٰی زیدی نے کہا کہ مختلف آڈیشنز میں ناکام ہوئی پرکبھی ہمت نہیں ہاری۔

مختلف ڈراموں میں اپنی بہترین اداکارہ سے مداحوں کے دلوں میں جگہ کرنے والی اداکارہ یمنٰی زیدی نے پلے کارڈز کے ذریعے اپنی انڈسٹری میں انٹری سے متعلق بتایا۔

اداکارہ نے لکھا کہ وہ مداحوں کو کچھ بتانا چاہتی ہیں کہ وہ ہمیشہ بچپن میں ایک ایسی بچی تھیں جس میں اعتماد کی کمی تھی، لیکن میں خواب بھی دیکھا کرتی تھی۔

اداکارہ نے پلے کارڈزکے ذریعے بتایا کہ میں ہمیشہ ٹی وی پراداکاری کرنے کی خواہشمند تھی جس کے لیے مختلف آڈیشنز دیئے جن میں ناکام ہوئی پرمیں نے ہمت نہیں ہاری۔ اورآج میں انڈسٹری میں اچھا کام کررہی ہوں۔

اداکارہ نے کہا کہ کبھی بھی خواب دیکھنا بند نہیں کریں کیونکہ یہی کامیابی کا سب سے پہلا قدم ہوتا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں