محکمہ کورنٹائن نے ایران سے آلو اور ٹماٹر کی درآمد پر پابندی لگا دی


 لاہور: 

وفاقی حکومت کے ماتحت ادارہ ’’ کورنٹائن ‘‘ نے ایران سے آلو اور ٹماٹر کی امپورٹ پر پابندی عائد کردی جس کے سبب ملک بھر میں آلو اور ٹماٹر کی قلت اور قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

سندھ میں طوفانی بارشوں کے سبب گزشتہ ماہ کاشت کی گئی ٹماٹر کی فصل تباہ ہو چکی ہے اور نئی فصل دسمبر میں آئے گی، ’’چپس‘‘ تیار کرنے والی فوڈ فیکٹریاں ایران سے امپورٹ کردہ آلو استعمال کرتی ہیں، امپورٹ بند ہونے سے وہ مقامی آلو کی بڑے پیمانے پر خریداری کا آغاز کر چکی ہیں۔

سبزی منڈیوں کے تاجروں نے گزشتہ روز سیکرٹری زراعت سے ملاقات کر کے انھیں ہنگامی صورتحال سے آگاہ کردیا جس کے بعد محکمہ زراعت نے کورنٹائن کی جانب سے عائد کردہ پابندی ختم کرنے کیلیے وفاقی حکومت کو سرکاری مراسلہ ارسال کردیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں