محمد عامر نے ٹی 20 ٹیم سے باہر ہونے کی وجہ ٹیسٹ ریٹائرمنٹ کو قرار دیدیا


کراچی: 

فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹوئنٹی 20 ٹیم سے باہر ہونے کی وجہ اپنی ٹیسٹ ریٹائرمنٹ کو قرار دے دیا۔

محمد عامر کو بنگلادیش سے ہوم سیریز کے لیے منتخب نہیں کیا گیا، جس پر ایک اینکر کی ٹویٹ کے جواب میں لیفٹ آرم پیسر نے لکھاکہ ’ وجہ ٹیسٹ کرکٹ‘۔

27 سالہ محمد عامر نے جلد ہی اس ٹویٹ کو ڈیلیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں میں زیادہ مضبوط بن کر لوٹوں گا‘۔ انھیں پہلے ٹویٹ کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ محمد عامر کے ٹیسٹ کرکٹ سے جوانی میں ہی ریٹائرمنٹ لینے کے فیصلے پر کافی اعتراض کیا جاتا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں